مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی آرمینیا کا دورہ مکمل کرکے قزاقستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے صدارتی اور ثقافتی محل کا دورہ کیا ہے۔ لاریجانی قزاقستان کے بعض پارلیمانی نمائدوں اور ایرانی وفد کے ہمراہ اس صدارتی اور ثقافتی محل کا دورہ کیا یہ میوزیم 1997 سے لیکر 2002 تک قزاقستان کے صدر نظر بایف کا صدارتی محل تھا جو اب میوزيم میں تبدیل کردیا گیا ہے یہ میوزيم 4 منزلہ ہے جو 12 ہزار میٹر مربع زمین پر مشتمل ہے۔لاریجانی قزاقستان کی پارلیمنٹ کے سربراہ اور قزاقستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی آرمینیا کا دورہ مکمل کرکے قزاقستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے صدارتی اور ثقافتی محل کا دورہ کیا ہے۔
News ID 1168064
آپ کا تبصرہ