10 ستمبر، 2010، 10:35 AM

عید سعید فطر

آج پورے ایران میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے// تہران میں نماز عید فطر رہبر معظم کی امامت میں ادا کی گئی

آج پورے ایران میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے// تہران میں نماز عید فطر رہبر معظم کی امامت میں  ادا کی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تہران یونیورسٹی میں لوگوں نے آج صبح نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے تہران یونیورسٹی میں لوگزں نے آج صبح نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔ کل رات ملک بھر سےرؤیت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے لئےشوال کا چاند نظر آنے کا یقین حاصل ہوگیا تھا جس کی بنا پر آج جمعہ  کو پورے ایران میں لوگوں نے مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ  نماز عید سعید فطر ادا کی ۔نماز عید سعید آج صبح  تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں صدر احمدی نژاد ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ کے علاوہ لاکھوں  مؤمنین نے شرکت کی۔

News ID 1148865

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha