26 جون، 2017، 11:40 AM

تہران میں نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی

تہران میں  نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج مصلی امام خمینی (رہ) میں نماز عید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جس میں تینوں قوا کے سربراہان سمیت لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج مصلی امام خمینی (رہ)  میں نماز عید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز عید فطر میں تینوں قوا کے سربراہان صدر حسن روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی سمیت اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز عید فطر کے خطبوں میں فرمایا: جس طرح ہم دشمنان اسلام  کے بارے میں اپنا مؤقف واضح اور صریح طور پر پیش کرتے ہیں اسی طرح عالم اسلام کے علماء، دانشوروں اور سیاسی حکام کو بھی  چاہیے کہ وہ اپنا مؤقف سامراجی طاقتوں اور اسلام دشمن عناصر کے بارے میں واضح طور پر بیان کریں۔

News ID 1873450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha