مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے سوات کے مختلف علاقوں سے18 افراد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ شدت پسندوں کی لاشیں ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ سوات میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے مبینہ طالبان جنگجوؤں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اب تک سوات کے مختلف علاقوں سے پانچ درجن کے قریب لاشیں مل چکی ہیں۔ سوات میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان کے علاقے سوات کے مختلف علاقوں سے18 افراد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
News ID 930662
آپ کا تبصرہ