مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں چار افراد کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق میلبورن کے ایک گروہ سے ہے جو آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیے جانے والے آپریشن میں چار سو پولیس افسران نے حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران میلبورن شہر میں 19 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان آسٹریلوی فوجی اڈے پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔ یہ گروہ سومالیہ میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ