مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ، وزیر دفاع اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ، ایرانی فوج کے سربراہ ، بری ، بحری اور فضائی افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر یوم مسلح افواج کی شاندار تقریب کا آغاز ہوا اس تقریب میں ایران کی بری ، بحریہ اور فضائیہ کے دستوں نےشاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اس پریڈمیں جدید ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی ہے پڑید کے اختتام پر صدر احمدی نژاد نے اپنےخطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایمان اور عمل کے ہتھیاروں سے مسلح ہونے کے علاوہ جدید قسم کے ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں جس سے ان کی طاقت و قدرت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج علاقائی امن و سلامتی کی ضامن ہیں ۔
آپ کا تبصرہ