مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کی حالیہ تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ گفتگو کا خیر مقدم کرتا ہے۔ایرانی صدر نے حال ہی میں اصفہان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر وہ ہاتھ جو ادب و احترام کے ساتھ ایرانی عوام کی طرف بڑھے گا اس کا خير مقدم کیا جائے گا ایرانی صدر نے امریکی صدر کے نوروز کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہاری باتوں میں صداقت ہے اور تم ادب و احترام کے ساتھ ایرانی عوام کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھنا چاہتے ہو تو میں بھی اعلان کرتا ہوں کہ ایرانی قوم دوستی اور ادب سے بڑھنے والے ہاتھ کا خیر مقدم کرےگی اور طاقت کے زور پر بڑھنے والے ہاتھ کا وہی حشر ہوگا جو بش کا ہوا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعاون کی تلاش میں ہیں کلنٹن نے کہا کہ امریکہ نے نہ تو کوئی نئی شرط عائد کی ہے اور نہ پرانی شرائط سے دست بردار ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ