مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے حالیہ آشوب کے بارے میں امریکی وزير خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں انھیں دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی حکومت کی حزب اللہ لبنان اور فلسطین پر پوری توجہ ہے اور وہ اپنی قوم کے اقتصادی مفادات کو حزب اللہ اور فلسطین پر قربان کررہی ہے۔
امریکی وزير خارجہ کے جواب میں ایرانی وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے امریکی قوم کے اربوں ڈالر خطے میں تباہ و برباد کردیئے ہیں اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے امریکہ اربوں ڈآلر خرچ کررہا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی عوام کے مظاہرے بھی امریکی حکومت کے خلاف جاری ہیں ۔ اور امریکہ کی تمام 50 ریاستوں کے عوام کا امریکی حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ امریکی ثروت کو امریکی عوام کے حوالے کرے۔
آپ کا تبصرہ