11 مئی، 2008، 11:04 PM

عمر کرامی

عمر کرامی نے سنیورہ کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے

عمر کرامی نے سنیورہ کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے

لبنان کے سابق وزیر اعظم اور اہلسنت کے ممتاز لیڈر عمر کرامی نے لبنان کے وزیر اعظم فواد سنیورہ اور اس کے ساتھیوں کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار قراردیتے ہوئے اس کے حالیہ اقدامات کو لبنان کے قومی اور ملکی مفادات کے خلاف قراردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اعظم اور اہلسنت کے ممتاز لیڈر عمر کرامی نے لبنان کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم فواد سنیورہ اور اس کی کابینہ کے حالیہ اقدامات کو لبنان کے قومی اور ملکی مفادات کے خلاف قراردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل کا خطرہ لبنان کے سر پر منڈلا رہا ہے اس وقت تک حزب اللہ لبنان اور مقاومت کے ہتھیار لبنانی عوام اور ملک کے لئے بہت ہی ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ سنیورہ نے حزب اللہ کے خلاف اقدام کرکے لبنانی عوام کو ناراض اور امریکی حکام کو خوش کیا ہے اور سنیورہ نے اپنے غیر منطقی اور غیر قانونی اقدام سے امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہونے کا واضح ثبوت پیش کیا ہے۔عمر کرامی نے آشوب برپا کرنے والے حکومت نواز افراد سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے بارے میں فکر کریں اور امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ترک کردیں۔ کرامی نے موجودہ حکومت کو بہت ہی کمزور اور ناتواں قراردیتے ہوئے کہا کہ سنیورہ حکومت کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ نہ قوم اس کا ساتھ دے رہی ہے نہ لبنانی فوج، کرامی نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت لبنانی عوام اور لبنانی فوج کی طاقت ہے جسے امریکہ اور بعض امریکہ نوازعرب ممالک ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بعض عربی اور مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حزب اللہ کو ختم کرنے کےتین سالہ مشترکہ منصوبے کو ایک ہی رات میں نقش بر آب بنادیا ہے۔امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سےسنیورہ پر خرچ کئے جانے والے کروڑوں ریال اور ڈالر بے سود ثابت ہوگئے ہیں جس کے چرچے آجکل وقت مغربی ذرائع ابلاغ میں عام ہیں۔

 

News ID 681424

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha