مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کمشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک مہینے کےدوران کم از کم ایک سو اڑتیس افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیاہے۔ہیومن رائٹس کمشن پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے ایک سو سترہ افراد نے خود کشی تھی اور یہ تعداد اس مہینے بڑھ کر ایک سو اڑتیس ہوگئی جبکہ ان میں چالیس خواتین بھی شامل ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے افراد میں تیرہ سال سے لیکر پیسنٹھ برس تک کے افراد شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ