مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ایک آئل ٹینکرمیں آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ جانے کے واقعہ میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کینیا کے مغربی علاقے مولو ٹاؤن میں تیل سے بھرا ایک ٹینکر الٹ گیا،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹینکر سے تیل نکالنا شروع کردیا کہ اس دوران جلتی ہوئی سگریٹ تیل پر گرنے سے آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں اب تک 111 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ