23 نومبر، 2008، 12:27 PM

صدر آصف علی زرداری

پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرےگا

پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرےگا

پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ، ہندوستان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کل رات ہندوستان ٹائمز گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ، ہندوستان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ پاکستان ہندوستان  کے خلاف جوہری ہتھیار کے استعمال میں کبھی پہل نہیں کرے گا اور امید کرتا ہوں کے حالات کبھی ایسے موڑ پر نہ آئیں کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں سوچنا بھی پڑے۔

کشمیر پر کس کا حق ہے ؟ اسسوال کا جواب دیتے ہوئے آصف علی زرداری نےکہا کہ کشمیر پر کشمیریوں کا حق ہے۔ صدر زرداری نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون پر زور دیا انہوں نے جوہری ہتھیاروں  سے پاک جنوبی ایشیا کے لیے علاقائی تعاون کی تجویز بھی پیش کی۔

 

News ID 788260

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha