مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزرائس نے کہا ہے امریکہ ایران کے ساتھ اٹیمی پروگرام کے مسئلے پر بات چیت کے لیے سنجیدہ ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ نے ایران کے اٹیمی پروگرام کے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے اٹیمی پروگرام پرکل جینوا میں ہونے والے مذکرات میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ممبران اور جرمنی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے مذکرات میں امریکہ کی جانب سے نائب وزیر خارجہ ولیم برنز شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات میں امریکہ کی شرکت سے پوری دنیا پر یہ واضح ہوگا کہ امریکہ ایران کے مسئلے پر بات چیت کے لیے سنجیدہ ہے ۔وزیر خارجہ کونڈالیزرائس کا کہناتھا کہ دنیا میں امریکا کا کوئی مستقل دشمن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ اٹیمی پروگرام کے متعلق بات چیت کے بعد ایران عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرے گا۔ادھر ایران نے بھی مثبت اور منطقی مذاکرات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران مثبت مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور امریکہ کی طرف سے مذاکرات میں پیشگي شرط کو ترک کرنے پر بھی ایران نے مثبت رد عمل کا اظءار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ