27 جون، 2008، 1:38 PM

یوروفٹبال ٹورنامنٹ

یورو 2008 فٹبال ٹورنامنٹ میں اسپانیہ نے روس کو تین صفر سے ہرا دیا ہے

یورو 2008 فٹبال ٹورنامنٹ میں اسپانیہ نے روس کو تین صفر سے ہرا دیا ہے

یورو 2008 فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسپانیہ نے روس کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورو 2008 فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسپانیہ نے روس کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔ اب اسپانیا کا مقابلہ ویانا میں انتیس جون کو کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی سے ہوگا۔

روس کی کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ سیمی فائنل میں سپانیہ اور روس کا زبردست مقابلہ ہوگا۔ پہلے ہاف میں کھیل برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں روسی کھلاڑی اسپانوی کھلاڑیوں کی حکمت عملی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ ہسپانیہ نے پہلا گول میچ کے پچاسویں منٹ میں کیا، دوسرا اس کے سترہ منٹ کے بعد اور تیسرا گول بیاسیویں منٹ میں ہوا۔

 

News ID 706499

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha