مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے کہا ہے کہ سال 2007میں 115 امریکی فوجیوں نے ڈیوٹی کے دوران خودکشی کی ہے۔ امریکی فوج نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج میں سال 2007میں اقدام خودکشی کے 935واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 115 ہلاک ہوگئے اور فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں18.8فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ہلاک ہونیوالوں میں نصف کے قریب اہلکاروں نے عراق اور افغانستان میں تعیناتی کے بعد خودکشی کی ہے۔فوجی حکام کے مطابق اہلکا روں میں خودکشی کی اہم وجہ گھروں سے دور عراق اور افغانستان میں فوجیوں کی طویل عرصے تک تعیناتی ہے۔ ماہرین کا خیاال ہے کہ عراق اور افغانستان میں امریکی فوجی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ سال 2007 میں 115 امریکی فوجیوں نے ڈیوٹی کے دوران خودکشی کی ہے۔
News ID 692464
آپ کا تبصرہ