21 اپریل، 2008، 6:13 PM

افغانستان

افغانستان میں فضائی حملوں میں 11 طالبان ہلاک

افغانستان میں فضائی حملوں میں 11 طالبان ہلاک

جنوبی افغانستان میں جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 11 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 11 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔

 افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 7 طالبان جنوبی صوبہ ہلمند میں ہونے والی جھڑپوں اور نیٹو کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ چار طالبان قندھار میں جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔ دریں اثناء کابل میں افغان فوج کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اس میں سوار پانچ فوجی زخمی ہوگئےہیں۔

 

News ID 669616

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha