مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار جوسون البو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جنگی طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم دس مرتبہ نچلی سطح پر پروازیں کی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے طیاروں کی جانب سے سرحد عبور کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے شمالی کوریا کو متنبیہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہ کرے۔جنوبی کوریا کے ایک روزنامے میں انکشاف کیا گیاہے کہ فروری2008سے لے کراب تک شمالی کوریا کے طیارے 10مرتبہ جنوبی کوریا کی سرحد کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ