6 دسمبر، 2007، 2:44 PM

عراق

امریکہ اور ایران کے درمیان عراق میں امن و سکیورٹی کے معاملات پرمذاکرات کا چوتھا دور جنوری کے اوائل میں ہوگا

امریکہ اور ایران کے درمیان عراق میں امن و سکیورٹی کے معاملات پرمذاکرات کا چوتھا دور جنوری کے اوائل میں ہوگا

عراق کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عراق میں امن و سکیورٹی کے معاملات پر مذاکرات کا چوتھا دور جنوری کے اوائل میں ہوگا

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے اہلکار " لبید عباوی " نے اخبار الحیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکام کی موجودگي میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور جنوری کے اوائل میں ہوگاعراقی اہلکار نے کہا کہ یہ مذاکرات سلامتی کمیٹیوں کے ماہرین کی سطح پر ہونگے ۔ اور ان مذاکرات میں صرف عراقی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز رہے گی ایران اور امریکہ کے درمیان مسائل سےان کا  کوئي تعلق نہیں ہوگا ۔ اس سے قبل عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ عبد العزيز حکیم نے کہا تھا کہ عراق امریکہ اور ایران کے درمیان چوتھے دور کے مذاکرات کا میزبان ہوگا اور ہم تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں ۔

 

News ID 599864

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha