مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع مصطفیٰ نجار نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے فوجی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گاوزیردفاع نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب میں کہا کہ ہمیں کسی بھی طرح کے خطرے کا احساس نہیں ہے لیکن ہم مکمل طور پر موجودہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہمارے ملک کو کوئی خطرہ لاحق ہواتو ہم اس کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائي کے بارے میں بعض بیانات محض نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئي خاص خطرہ نظر نہیں آرہاہے اور اس طرح کی دھمکیوں کے مقابلے کے لئے ہمارے پاس مختلف طریقے ہیں ۔مصطفیٰ نجار نے کہا کہ آج مسلح افواج کی پریڈ کے دوران جدید ترین صاعقہ جنگی طیاروں ،آذرخش طیاروں ،فجر طیاروں اور ایران 140 طیاروں نے پرواز کی ہے انھوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لئےجدید ترین ہتھیار خود تیار کررہا ہے اور ہم ہتھیار بنانے کے میدان میں خود کفیل ہوگئے ہیں
آپ کا تبصرہ