مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک گروہ نے برطانوی فوجیوں کی طرف سے ایرانی آبی حدود کی خلاف ورزی اورسکیورٹی کونسل کے حالیہ بیان کے خلاف تہران میں برطانوی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہےاحتجاج میں شریک طلباء نے برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے اور تہران سے برطانوی سفیر کے اخراج کا مطالبہ کیا مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئر کے بیان کی بھی مذمت کی اور برطانیہ کے گرفتار کئے گئے خاطی فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے امن بر قرار رکھنے کے لئےبرطانوی سفارتخانے کے اردگرد بڑی تعداد میں سکیورٹی دستے تعینات کردیئے گئے تھے مظاہرین نے برطانوی سفارتخانے کے اندر جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا طلباء نے تہران میں برطانوی سفارتخانے کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور برطانیہ مردہ باد کے نعروں پر اپنے احتجاج کو ختم کیا
آپ کا تبصرہ