مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جارج بش نے ایک مرتبہ پھر عراق سے امریکی فوج کی واپسی کا ٹائم ٹیبل دینے سے انکار کر دیا ہےاطلاعات کے مطابق پیر کے روز امریکی صدر بش نے ایک مرتبہ پھر عراق سے امریکی فوج کی واپسی کا ٹائم ٹیبل دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی فوج کی عراق سے واپسی کا ٹائم ٹیبل نہ دیا ہے اور نہ ہی اس وقت ٹایم ٹیبل دیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے چار سال مکمل ہورہے ہیں اور روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کیلئے ٹائم ٹیبل طے کرے تاکہ عراق میں امن و سلامتی کی صورتحال میں استحکام پیدا ہوسکے
صدر بش
صدر بش نے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل معین کرنے سے انکار کردیا ہے
امریکی صدر بش نے عراق سے امریکی فوج کی واپسی کا ٹائم ٹیبل معین کرنے سے انکار کر دیا ہے
News ID 462656
آپ کا تبصرہ