مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد صدر نے یورپی رہنماؤں اور یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرائن جنگ کے حل کے لیے روس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچیں۔
امریکی ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امن کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے یورپی فریقوں پر زور دیا کہ وہ کریملن کے ساتھ معاہدہ کریں تاکہ یوکرائن کے لیے مختص مالی وسائل کو اپنے ہی ممالک میں خرچ کر سکیں۔
ٹرمپ نے روس کے حوالے سے مغرب کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغرب ایک طویل عرصے سے روس پر دباؤ ڈالنے، پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کی فوجی حمایت کرنے پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم روسی معیشت نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی منڈیوں کا رخ ایشیا کی جانب موڑ دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ