مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک آئل ٹینکر، جو مسلسل جاری انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے میں سفر کر رہا تھا اور اس نے اپنے نیویگیشن سسٹم بھی بند کر رکھے تھے، سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ حرکت کرنے سے قاصر ہو گیا۔
ایرانی مسلح افواج کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے تاکید کی ہے کہ ان تمام خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں اور کشتیوں کا یہی انجام ہوگا جو انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے ممنوعہ علاقوں میں آمد و رفت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ