22 نومبر، 2026، 2:19 PM

مشرقی آبنائے ہرمز میں امریکی 20واں جدید MQ-1 جنگی ڈرون تباہ

مشرقی آبنائے ہرمز میں امریکی 20واں جدید MQ-1 جنگی ڈرون تباہ

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے فضائی دفاعی اہلکاروں نے امریکہ کے بیسویں جدید جنگی و جاسوس ڈرون MQ-1 کو تباہ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے فضائی دفاعی اہلکاروں نے امریکہ کے بیسویں جدید جنگی و جاسوس ڈرون MQ-1 کو تباہ کر دیا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق، چند لمحے قبل سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے فضائی دفاعی اہلکاروں نے سپاہ کے جدید اور ترقی یافتہ فضائی دفاعی نظام کی مدد سے امریکہ کے بیسویں جدید جنگی و جاسوس ڈرون MQ-1 کو آبنائے ہرمز کے مشرق میں درست اور مؤثر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ یہ ڈرون توسیع شدہ پرواز کی صلاحیت رکھنے والے ER (Extended Range) ورژن کا تھا۔

یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی دہشت گرد فوج کا چوتھا جنگی و جاسوس ڈرون ہے، جسے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود ملک کی مسلح افواج کی سرخ لکیر ہے اور اس حدود میں کسی بھی قسم کی جارحیت یا خلاف ورزی کا سامنا مجاہدینِ اسلام کے سخت، فیصلہ کن اور بھرپور جواب سے ہوگا۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے نوجوان ماہرین اور فضائی دفاع کے شعبے کے ممتاز اہلکار مکمل عملیاتی تیاری کے ساتھ جدید نگرانی اور جاسوسی نظاموں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور فضائی خطرات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی، شناخت اور تعاقب انتہائی درستگی کے ساتھ کر رہے ہیں۔

یہ اہلکار انٹیلی جنس اور عملیاتی معلومات کے باہمی انضمام اور سپاہ پاسداران کے حملہ آور شعبوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر خطرات کا فیصلہ کن مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس کے علاوہ، اگر جارحیت جاری رہتی ہے تو ان کے پرواز کے مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کی بھی مکمل صلاحیت اور تیاری رکھتے ہیں۔

News ID 1943047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha