مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا بدل چکی ہے؛ پرانی تصاویر کے ذریعے موجودہ عالمی نظام کو ماضی کی طرف واپس نہیں لے جایا جا سکتا۔
جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 2026ء کا ایران، 1943ء کی تہران کانفرنس اور 1945ء کی یالٹا کانفرنس کا ایران نہیں ہے۔ اسی طرح 2026ء کا امریکہ بھی اُس دور کا امریکہ نہیں رہا، بلکہ اب وہ جنگ میں فاتح کے بجائے شکست خوردہ ملک بن چکا ہے!
رضائی نے مزید لکھا کہ دنیا بدل چکی ہے؛ پرانی تصاویر کے ذریعے موجودہ عالمی نظام کو ماضی کی طرف واپس نہیں لے جایا جا سکتا!
آپ کا تبصرہ