2 نومبر، 2026، 4:51 PM

ایران اور ترکمانستان کا دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے پر زور

ایران اور ترکمانستان کا دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے پر زور

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید مردوف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سیاسی، اقتصادی، علاقائی و بین الاقوامی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سیاسی، اقتصادی، علاقائی و بین الاقوامی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور عشق آباد کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے دستیاب صلاحیتوں سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قریبی تعلقات مستقبل میں باہمی روابط کو مزید آگے بڑھانے کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے ساتھ تجارتی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر ترکمانستان کے ساتھ ایران کے تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی پیر کے روز ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد پہنچے، جہاں وہ ملک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے۔

News ID 1942551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha