مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے صدر ایشاک ہرزوگ بدھ کو ایک سیاسی دورے پر جمہوریہ آذربائیجان پہنچے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کے صدر نے جمہوریہ آذربائیجان کو خطے میں اس حکومت کا ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علی اف سے ملاقات کریں گے۔
ہرزوگ ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (CICA) میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا محور ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کانفرنس میں اس براعظم کے متعدد ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ