10 اکتوبر، 2026، 1:18 PM

منشیات کا استعمال اور گولہ بارود چوری، اسرائیلی فوجی پر فرد جرم عائد

منشیات کا استعمال اور گولہ بارود چوری، اسرائیلی فوجی پر فرد جرم عائد

اسرائیلی فوجی استغاثہ نے اسلحہ چوری کرکے فروخت کرنے اور منشیات استعمال کرنے کے الزام میں ایک فوجی اہلکار کے خلاف فرد جرم عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی استغاثہ نے رافائل شیمش نامی فوجی اہلکار کے خلاف فرد جرم دائر کی ہے۔ اہلکار پر مقبوضہ علاقے عتلیت میں بحری یونٹ شایتت 13 کے اڈے کے سکیورٹی شعبے سے اسلحہ چوری کرنے، اسے فروخت کرنے اور منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے۔

اسرائیلی استغاثہ نے مقدمے کی عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک ملزم کو حراست میں رکھنے کی درخواست کی، جس پر فوجی عدالت نے اس کی حراست میں 21 اکتوبر 2026 تک توسیع کردی۔

رپورٹ کے مطابق، شیمش نے ستمبر 2026 میں مذکورہ فوجی اڈے پر پہنچ کر ایم 4 رائفل کی تین بندوقیں، ان کے میگزین اور متعلقہ گولہ بارود چوری کیا۔ ایم 4، ایم 16 رائفل کا جدید ماڈل ہے۔

اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسلحے اور گولہ بارود کی چوری اور ان کی فروخت کے واقعات پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئے، بلکہ یہ معاملہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔

News ID 1942005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha