مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2026 آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلوں میں ایران کی خواتین کاتا ٹیم اور کومیتے کے انفرادی مقابلوں میں ملک کے تین دیگر کھلاڑی بھی میدان میں اترے۔
ایران کی ٹیم فاطمہ صادقی، سپیدہ امینی اور زہرا السادات حسینی پر مشتمل ہے۔ ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کا مقابلہ کیا اور 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ فلپائن سے ہوا، جہاں ایرانی ٹیم نے ایک بار پھر 5-0 سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔
خواتین کے ٹیم کاتا کے فائنل میں ایران کا مقابلہ ویتنام سے ہوگا۔
خواتین کے ٹیم کاتا مقابلوں میں ایران، فلپائن، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، مکاؤ، چائنیز تائپے، ویتنام اور نیپال سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔
کراٹے کے تیسرے روز ایران کی جانب سے فاطمہ زہرا سعیدآبادی 55 کلوگرام سے کم، مرتضی نعمتی 75 کلوگرام سے کم اور علی اصغر آسیابری 84 کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں کومیتے کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
اس سے قبل کراٹے کے پہلے دو روز فاطمہ صادقی نے خواتین کے انفرادی کاتا جبکہ آتوسا گلشادنژاد نے 61 کلوگرام سے کم وزن کیٹیگری میں ایران کی نمائندگی کی تھی، تاہم دونوں کھلاڑی تمغہ حاصل نہیں کرسکیں۔
آپ کا تبصرہ