مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک خلاف ورزی کرنے والا سپر آئل ٹینکر، جو آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، دو بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد شدید آتشزدگی کا شکار ہو گیا اور مکمل طور پر رک گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ سپر آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے متعلق مقررہ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ دو بحری سرنگوں کی زد میں آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اسے روک دیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کا انجام اس کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہرمز آبنائے میں آمدورفت کے لیے ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے کشتیرانی کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی دباؤ اور اشتعال انگیزیوں سے متاثر نہ ہوں اور اپنے جہازوں اور عملے کی جان و مال کو غیر ضروری خطرے میں نہ ڈالیں۔
آپ کا تبصرہ