15 ستمبر، 2026، 10:44 AM

آبنائے ہرمز میں سپر آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر پھٹ گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز میں سپر آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر پھٹ گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے مطابق سپر آئل ٹینکر ایل گایا آبنائے ہرمز کے جنوب میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایل گایا آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر میں دھماکا ہوگیا۔

بیان کے مطابق ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں اور پورا ٹینکر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ غیر قانونی راستے سے گزرنے کے خطرات کے بارے میں پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور بدستور اس کی اسمارٹ نگرانی اور کنٹرول جاری ہے۔

News ID 1941372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha