15 ستمبر، 2026، 9:13 PM

انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار بچوں اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، صدر پزشکیان

انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار بچوں اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے ریٹائرڈ افراد کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ سبسڈی کی رقم میں یقینی طور پر اضافہ کیا جائے گا اور ریٹائرڈ افراد کی صحت و علاج اور معاشی مسائل کے حوالے سے بھی مؤثر فیصلے کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے گزشتہ روز وزارتِ تعاون، محنت و سماجی بہبود میں ریٹائرڈ افراد کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ایرانی عوام کے خلاف امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وہ لوگ انسانی حقوق اور انسانیت کے دعویدار ہیں جو اپنے پاس موجود وسائل اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں، بے گناہ لوگوں اور بالخصوص ہمارے رہبر کو شہید کرتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ہم انصاف اور انسانیت کا مظاہرہ کریں اور جیسا کہ امام حسینؑ نے فرمایا: اگر دین نہیں ہے تو آزاد انسان بن کر رہو۔

ایرانی صدر نے اتحاد و یکجہتی کو امریکہ کی دھونس کے مقابلے میں مزاحمت کی کلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں باہمی ہم آہنگی اور تعاون موجود ہو اور ہم اتحاد و یکجہتی برقرار رکھ سکیں تو ہم کبھی امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ دھونس جمانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مشکلات و پابندیاں پیدا کرکے سماجی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ نے راستے بند کر دیے ہیں اور ملک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک دہشت گرد حکومت قائم کی ہے اور جسے چاہتے ہیں، قتل کر دیتے ہیں۔ غزہ میں بھی وہ اس علاقے کے بے گناہ لوگوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں، حالانکہ ان کے پاس پینے کے لیے پانی اور کھانے کے لیے غذا تک نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے امتیازی رویے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سرزمین پر رہنے والا ہر ایرانی، قومیت، جنس، دین یا مذہب سے قطع نظر، قابلِ احترام ہے اور اسے ملک کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ تعاون، فلاح و بہبود اور باہمی اتفاق کے ذریعے ہم موجودہ طریقہء کار میں اصلاح اور بہتری لا سکتے ہیں۔

انہوں نے حکومت کے بعض امدادی پروگراموں کے حوالے سے کہا کہ سبسڈی کی رقم میں یقینی طور پر اضافہ کیا جائے گا اور ریٹائرڈ افراد کی صحت و علاج اور معاشی مسائل کے حوالے سے بھی مؤثر فیصلے کیے جائیں گے۔

News ID 1941383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha