15 اگست، 2026، 5:32 PM

بھارتی یوم آزادی پر صدر پزشکیان کی مبارک باد

بھارتی یوم آزادی پر صدر پزشکیان کی مبارک باد

ایرانی صدر نے بھارتی یوم آزادی پر نریندر مودی، اور بھارتی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے پیغام میں بھارت کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع اسلامی جمہوری ایران اور بھارت کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور عوامی روابط ایک قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی بنیاد پر مشترکہ مفادات کے مطابق دوطرفہ تعلقات کے لیے مزید روشن مستقبل کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔

صدر پزشکیان نے ایران کی جانب سے بھارت کے ساتھ ہمہ جہت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں اقوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بھارت کے لیے سربلندی، ترقی، خوشحالی اور مسلسل کامیابی جبکہ ایران اور بھارت کے دیرینہ تعلقات کے مزید استحکام اور فروغ کے لیے دعا بھی کی۔

News ID 1940690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha