مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے تمام رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کا تزویراتی پشت پناہ قرار دیا ہے۔
محسن رضائی نے پاکستانی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات میں کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کو عالم اسلام کے عظیم اثاثوں میں شمار کرتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ خطے میں ہونے والی پیش رفت کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شمولیت اور سرگرمی پہلے سے زیادہ نظر آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے عالم اسلام کے بڑے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالم اسلام کے اتحاد کے حصول کی راہ میں قدم اٹھائیں۔
رضائی نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا سرمایہ وجود میں آچکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلق حقیقی اور نظریاتی بنیادوں پر قائم ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مثالی ہیں اور ایرانی عوام کی پاکستان اور پاکستانی عوام کی ایران سے محبت اور وابستگی دنیا میں مثال بن چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ