مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خطے میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ کی فوجی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی اسی وقت ممکن ہے جب امریکی افواج خطے سے نکل جائیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع کا حل واضح ہے کہ یا سب، یا پھر کوئی نہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ایران کو اپنا تیل برآمد کرنے سے روکا گیا تو خطے کا کوئی بھی ملک تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔
قالیباف نے مزید کہا کہ اگر ایران کی سلامتی یقینی نہ بنائی گئی تو خطے کا کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں پائیدار سلامتی صرف امریکی افواج کی عدم موجودگی میں ہی ممکن ہے، اور یہ کہ جنگ سے پہلے والی صورتِ حال اب دوبارہ بحال نہیں ہوگی۔ ایران اس مؤقف کا بارہا اظہار کر چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ