مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکا کو سب سے بڑا خطرہ نیویارک سے ایوانِ نمائندگان کے چند امیدواروں سے نہیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹر کرس مرفی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ عوام کو ٹرمپ کی جانب سے قانون اور آئینی نظام پر ہونے والے حملوں سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ