22 جون، 2026، 1:36 PM

جنوبی لبنان سے خود نہ نکلے تو سن 2000 کی تاریخ دوبارہ دہرائی جائے گی، جنرل قاآنی

جنوبی لبنان سے خود نہ نکلے تو سن 2000 کی تاریخ دوبارہ دہرائی جائے گی، جنرل قاآنی

سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اسرائیلی فوجیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنی مرضی سے جنوبی لبنان سے واپس نہ گئے تو 2000 کی طرح ایک بار پھر ذلت آمیز شکست اور انخلا ان کا مقدر بنے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسرائیلی فوجیوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ خود جنوبی لبنان سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کرتے تو سن 2000 کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی۔

جنرل قاآنی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اے صہیونی غاصب اور دہشت گرد فوجیو! تم نے چار دن سے بھی کم عرصے میں سو سے زائد ہلاکتوں اور نقصانات کا سامنا کیا ہے۔ اگر تم اپنے قدموں سے جنوبی لبنان سے باہر نہ نکلو تو سن 2000 کی حماسی تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرائی جائے گی، جب تم اس سرزمین سے ذلت اور رسوائی کے ساتھ فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اگر تم جارحیت اور قبضے پر اصرار کرتے رہے تو تمہیں ذلت اور شکست کے ساتھ دھکے دے کر باہر نکال دیا جائے گا۔ اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔

News ID 1939905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha