7 مئی، 2026، 10:45 AM

"فاکسیوس" وائٹ ہاؤس کی مذاکرات سے متعلق جعلی خبروں کا اہم ذریعہ ہے، قالیباف

"فاکسیوس" وائٹ ہاؤس کی مذاکرات سے متعلق جعلی خبروں کا اہم ذریعہ ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ آکسیوس امریکی صدر کے دفتر سے مذاکرات کے بارے میں غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے مذاکرات سے متعلق مبینہ جعلی خبروں کی اشاعت پر امریکی ویب سائٹ آکسیوس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “فاکسیوس” کا نام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قالیباف نے ایک پیغام میں کہا کہ “مجھ پر اعتماد کریں” والی نفسیاتی مہم ناکام ہونے کے بعد اب امریکی حلقے دوبارہ آکسیوس کے ذریعے جعلی خبریں پھیلانے کے پرانے طریقے پر لوٹ آئے ہیں۔

قالیباف نے مذاکرات سے متعلق آکسیوس کی رپورٹس کو امریکی نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا۔

آکسیوس میڈیا، جو وائٹ ہاؤس کی جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا جاتا ہے، کو محمدباقر قالیباف نے انگریزی لفظ “Faux” سے اخذ کرتے ہوئے طنزیہ طور پر “فاکسیوس” کا لقب دیا ہے۔

News ID 1939169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha