مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور صدر مادورو کے اغوا کے بعد بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل جاری ہے۔ چین نے صدر مادورو کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو بلا تاخیر آزاد کرے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ونزوئلا اور ان کی اہلیہ کا اغوا بین الاقوامی قانون اور عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امریکہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے۔
چین نے کہا کہ واشنگٹن کو حالات مزید بگاڑنے کے بجائے گفتوگو اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے جمعہ کی شب وینزویلا پر حملہ کر کے اس ملک کے صدر اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لیا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
متعدد ممالک نے واشنگٹن کے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ