16 نومبر، 2025، 8:21 PM

ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی تیاری، نئی قرارداد سے حالات مزید خراب ہوں گے، ایران کا انتباہ

ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی تیاری، نئی قرارداد سے حالات مزید خراب ہوں گے، ایران کا انتباہ

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف نئی قرارداد پیش کی گئی تو تعاون پر نظرثانی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں ناکام رہے اور اب ویانا میں اپنی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ایران نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے اس کے باوجود اگر ایران کے خلاف کوئی نئی قرارداد لائی گئی تو تعاون پر نظرثانی کی جائے گی۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور اسرائیلی حملے کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔ امریکہ پہلے ہی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار تھا اور اب اسرائیلی حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی قانونی حکمت عملی اب مختلف ہوگی اور وزارت خارجہ امریکی صدر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

News ID 1936533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha