4 جون، 2025، 12:19 AM

بورڈ آف گورنرز میں مغرب کے سیاسی اقدامات سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ایران کا انتباہ

بورڈ آف گورنرز میں مغرب کے سیاسی اقدامات سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ایران کا انتباہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا: IAEA کے بورڈ آف گورنرز میں بعض حکومتوں کی طرف سے کوئی بھی سیاسی اقدام ایران اور IAEA تعاون کے مکمل تسلسل کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے  آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے 17 رکن ممالک نمائندوں کے علاوہ روس اور چین کے سفیروں کے ساتھ  الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: آج آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے رکن ممالک سے ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی اور ڈائریکٹر جنرل کے سوالات کے جوابات دیے۔

 غریب آبادی نے کہا: ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا پرعزم رکن ہے اور اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نافذ کرنے میں ایجنسی کے ساتھ وسیع تعاون کرتا ہے۔" 

انہوں نے خبردار کیا کہ بورڈ آف گورنرز میں کچھ حکومتوں کی طرف سے ایران کے خلاف مہم جوئی تہران اور ایجنسی کے درمیان سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا: ہمیں امید ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے اراکین تعمیری انداز اپنائیں گے اور کسی بھی ایسے سیاسی اقدام کی مخالفت کریں گے جو ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی اور توسیع میں خلل ڈال سکتا ہے۔

News ID 1933181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha