12 نومبر، 2025، 11:32 AM

روس، چین اور ایران کے نمائندوں کی آئی اے ای اے سربراہ سے ملاقات

روس، چین اور ایران کے نمائندوں کی آئی اے ای اے سربراہ سے ملاقات

ویانا میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل تینوں ممالک کے مستقل نمائندوں نے رافائل گروسی سے جوہری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں روس، چین اور ایران کے مستقل نمائندوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس سے قبل ہوئی، جو 17 سے 21 نومبر تک ویانا میں منعقد ہوگا۔  

روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ چین، ایران اور روس کے مستقل نمائندوں نے آج آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور آئندہ اجلاس کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔  

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

News ID 1936441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha