29 مئی، 2025، 6:33 PM

ایران، روس اور چین کے درمیان جوہری امور پر سہ فریقی اجلاس

ایران، روس اور چین کے درمیان جوہری امور پر سہ فریقی اجلاس

ویانا میں عالمی جوہری ادارے کے اجلاس سے پہلے ایران، چین اور روس کے نمائندوں نے باہمی ہماہنگی پیدا کرنے کے لئے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، روس اور چین کے نمائندوں نے ویانا میں ایک سہ فریقی ملاقات کی تاکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل مشترکہ پالیسیوں کو ہم آہنگ کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق ایران، روس اور چین کے نمائندے جو ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اس اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے ملاقات کے بعد کہا کہ آج چین اور ایران کے مستقل نمائندوں  سے ملاقات کی تاکہ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس سے پہلے اپنی آراء کا تبادلہ کریں۔

انہوں نے اس سہ فریقی مشاورت کو انتہائی مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے تینوں ممالک کے درمیان پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔

News ID 1933062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha