4 مارچ، 2006، 11:04 PM

ڈاكٹر علي لاريجاني

لاريجاني كل ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں آخري صورتحال پر روشني ڈاليں گے

لاريجاني كل ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں آخري صورتحال پر روشني ڈاليں گے

ايران كے ايٹمي معاملے كي مذاكراتي ٹيم كے سربراہ ڈاكٹر علي لاريجاني كل ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں آخري موقف اور حالات كو بيان كريں گے

مہرخبررساں ايجنسي كے ايٹمي معاملے كے نامہ نگاركے مطابق ايران كے ايٹمي معاملے كي مذاكراتي ٹيم كے سربراہ ڈاكٹر علي لاريجاني كل ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں آخري موقف اور حالات كو بيان كريں گے ايٹمي ايجنسي كے بورڈ آف گورنرز كے اجلاس سے ايك روز قبل ايران كي اعلي قومي سلامتي كے سكريٹري اور ايران كے ايٹمي معاملے كي مذاكراتي ٹيم كے سربراہ اس سلسلے ميں روسي حكام كے ساتھ مذاكرات اور پھر ويانا ميں تين يورپي ممالك كے نمائندوں كے ساتھ ہونے والے مذاكرات كے بارے ميں تفصيلات فراہم كريں گے روسي حكام كے ساتھ ہونے والے معاہدے ميں ايران كے ايٹمي حق كو تسليم كيا گيا ہے بعض نيوز ايجنسيوں نے خبر دي ہے كہ روس اور ايران كے حاليہ معاہدے كو يورپي ممالك بھي تسليم كرليں گے ايٹمي ايجنسي كے بورڈ آف گورنرز كا اجلاس ويانا ميں  6 مارچ پير كے دن ہوگا

 

 

News ID 298774

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha