6 نومبر، 2025، 12:21 PM

ایران، روس اور چین کا اجلاس، جوہری معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق

ایران، روس اور چین کا اجلاس، جوہری معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق

ویانا اجلاس سے قبل تینوں طاقتوں نے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرلی،امریکہ سے صرف ایٹمی معاملات پر بات ہوگی، میزائل و علاقائی امور پر کوئی بات نہیں ہوگی، ایران کا دوٹوک اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، روس اور چین نے ویانا میں جوہری معاملے پر اجلاس میں امریکہ اور یورپی ممالک کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے اعلان کیا ہے کہ ایران، روس اور چین نے ایران کے ایٹمی معاملے پر سہ فریقی مشاورتی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس ویانا میں ہوا جس میں تینوں ممالک نے اپنے مؤقف کا تبادلہ کیا اور آئندہ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل پالیسیوں کو ہم آہنگ کیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت صرف اور صرف ایٹمی معاملات تک محدود ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بارہا میزائل اور علاقائی امور کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن ایران نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔

News ID 1936328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha