12 دسمبر، 2006، 9:09 AM

روس کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ

روس دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرےگا // ایران کے ایٹمی معاملے کا حل سیاسی طور پر ہی ممکن ہے

روس دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرےگا // ایران کے ایٹمی معاملے کا حل سیاسی طور پر  ہی ممکن ہے

روس کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملہ کا حل سفارتی ذرائع سےہی ممکن ہے ایٹمی توانائی سے استفادہ اورایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی مراعات ضروری ہے البتہ ان دونوں کی تلفیق بہت سخت اور دشوار کام ہے لیکن ایسا راستہ تلاش کرنا چاہیے جس سے معاملے کا سفارتی حل نکل سکے اور اس سلسلے میں روس کے قول و فعل میں یکسانیت رہی ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ سرگئی کرینکو نے ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملہ کا حل سفارتی ذرائع سےہی ممکن ہے اس نے کہا کہ ایٹمی توانائی سے استفادہ اورایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی مراعات ضروری ہے البتہ ان دونوں کی تلفیق بہت سخت اور دشوار کام ہے لیکن ایسا راستہ تلاش کرنا چاہیے جس سے معاملے کا سفارتی حل نکل سکے اور اس سلسلے میں روس کا قول و فعل یکساں ہے کرینکو نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں روس کا مؤقف ہمیشہ سے ثابت رہا ہے اور ثابت رہے گا اس نے کہا کہ دنیا میں ہر ملک کو پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق ہے اور یہ امر ایران پر بھی صادق آتا ہے اوربین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا فلسفہ وجودی بھی یہی ہے کہ وہ تمام رکن ممالک کو پر امن ایٹمی توانائی فراہم کرنے کے سلسلے میں مدد فراہم کرے اور اس کے ساتھ ساتھ ان پر نگرانی رکھے واضح رہے کہ روس کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ روس اورایران کے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں 

News ID 419872

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha