مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمازجمعہ کے موقع پر عوام کے والہانہ استقبال کے بعد اپنے پیغام میں قالیباف نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی محبت اور اخلاص کے قدردان ہیں۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو دشمنوں، بالخصوص صہیونی حکومت کے لیے خارِ چشم قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی دوستی اور بھائی چارگی ہمیشہ زندہ رہے گی۔
اس موقع پر انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اقوام کا رشتہ ایمان اور اخوت کی بنیاد پر ہے جو نسب سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
آپ کا تبصرہ