1 نومبر، 2025، 8:11 PM

اسرائیل ہی خطے میں عدم استحکام کا حقیقی سبب، ایران کو تنہا کرنے کی پالیسی خطرناک ہے، عمان

اسرائیل ہی خطے میں عدم استحکام کا حقیقی سبب، ایران کو تنہا کرنے کی پالیسی خطرناک ہے، عمان

عمان کے وزیرخارجہ نے ایران کو تنہا کرنے کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی وجہ سے مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا اصل محرک قرار دیا۔

بحرین میں منعقدہ "منامہ ڈائیلاگ 2025" کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمانی وزیر خارجہ نے صہیونی حکومت کو خطے میں عدم استحکام کی حقیقی وجہ قرار دی اور کہا کہ حقیقی سلامتی کسی ملک کو تنہا کرنے میں نہیں بلکہ صرف مثبت علاقائی تعاون سے ممکن ہے۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ تنہائی کی پالیسیوں سے صرف کشیدگی میں اضافہ اور تنازعات بڑھ گئے ہیں۔

البوسعیدی نے واضح کیا کہ عمان ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہا ہے کہ ایران کو خطے کے جامع سیکیورٹی نظام میں شامل کرنا چاہیے تاکہ مشترکہ چیلنجز جیسے سمندری سلامتی، اسمگلنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مختلف مواقع پر مذاکرات کی آمادگی ظاہر کی ہے اور بارہا اسرائیلی حملوں کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ غیر قانونی فوجی حملوں کو امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا، جن میں سینکڑوں بے گناہ ایرانی شہری جاں بحق ہوئے۔

البوسعیدی نے مزید کہا کہ ایران نے نہ صرف ان حملوں کے بعد تحمل کا مظاہرہ کیا بلکہ دمشق میں اپنے قونصل خانے پر بمباری، لبنان میں سفیر کے زخمی ہونے اور تہران میں فلسطینی اعلی رہنما کی شہادت جیسے واقعات پر بھی اشتعال انگیزی سے گریز کیا۔

انہوں نے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کا اصل سبب ایران نہیں بلکہ اسرائیل ہے۔

News ID 1936248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha