30 اکتوبر، 2025، 10:03 AM

حماس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، نتن یاہو کی ہرزہ سرائی

حماس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، نتن یاہو کی ہرزہ سرائی

غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جلد حماس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی ریاست اسرائیل حماس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا اور غزہ اب قابض رژیم کے لیے خطرہ نہیں رہا۔

نتن یاہو نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف وہی ہے جس پر میری اور ٹرمپ کی باہمی رضامندی سے اتفاق ہوا تھا، یعنی حماس اور پورے غزہ کا غیر مسلح کیا جانا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ ایسے نتائج حاصل کیے ہیں جنہوں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے — چاہے وہ ایران کے معاملے میں ہوں یا ہمارے قیدیوں کی رہائی سے متعلق۔

News ID 1936196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha