27 اکتوبر، 2025، 10:52 PM

غزہ جنگ کے بعد صہیونی فوج بحران کا شکار، حریدی یونٹ تحلیل

غزہ جنگ کے بعد صہیونی فوج بحران کا شکار، حریدی یونٹ تحلیل

صہیونی فوج کے سربراہ نے حریدی گروہ پر مشتمل بٹالین ’’تومر‘‘ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو حریدی نوجوانوں کی بھرتی میں ناکامی کے بعد عمل میں آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے سربراہ نے مذہبی یہودیوں (حریدیوں) پر مشتمل بٹالین ’’تومر‘‘ کو منحل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بٹالین اسرائیلی فوج کے گفعاتی بریگیڈ کا حصہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب فوج کو حریدی نوجوانوں کی بھرتی میں ناکامی کا سامنا ہوا۔ عبرانی روزنامہ ہاآرٹز نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے آغاز سے اب تک ہزاروں اسرائیلی قابض فوجی اپنی ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔

ایک صہیونی افسر نے اعتراف کیا کہ فوج چھوڑنے والوں کی اصل تعداد ان اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے جو سرکاری طور پر جاری کیے جاتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل یہ بھی اطلاع ملی تھی کہ کم از کم آٹھ حریدی یہودی، جو فوجی سروس سے فرار ہوگئے تھے، تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر غاصب اسرائیل سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیے گئے۔

News ID 1936158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha